ہماري حكومت اور ہمارے معاشرے دونوں كو نہج البلاغہ سے سبق لينا چاہئے : حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي گلپائگاني
۵جولائي بروز دوشنبہ بين الاقوامي نہج البلاغہ فاؤنڈيشن مركزي كميٹي كے چند ممبران نے اس مركز كے چيرمين كے ہمراہ حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي سے ملاقات كي نيز اس ملاقات كے دوران كتاب " كاوشي در نہج البلاغہ " كي آيۃ اللہ العظميٰ صافي كے ہاتھوں رونمائي ہوئي ۔
اس ملاقات كے دوران آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے نہج البلاغہ كي عظمت ميں علماء اور بزرگان كے اقوال كو دہراتے ہوئے فرمايا : نہج البلاغہ ايسي با ارزش كتاب ہے جو ابھي تك دنيا والوں كے سامنے نا شناختہ ہے ۔ لہذا ضرورت اس بات كي ہے كہ اس كتاب كو خود پہچانيں اور پھر اسے دنيا كے سامنے پہچنوائيں ۔
مرجع عالم تشيع نے نہج البلاغہ كے تمام ابعاد كے ادراك كو بشريت كي فہم سے خارج قرار ديتے ہوئے فرمايا : ہم نہج البلاغہ كي عظمت كے لئے جو كچھ بھي كہيں يہ اس كي عظمت كا ايك مختصر سا گوشہ ہے چونكہ يہ كتاب بہت ہي گرانبہا اور باارزش ہے اس كي عظمت كا بيان اتنا آسان نہيں ہے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے نہج البلاغہ كے معارف كي دنيا بھر ميں نشر و ترويج كرنے پر بين الاقوامي نہج البلاغہ فاؤنڈيشن كا شكريہ ادا كيا اور فرمايا : اس مركز نے اب تك بہت سے قابل قدر اقدامات كئے ہيں ان كاركردگيوں ميں مزيد اضافہ ہونا چاہئے ۔ اس لئے كہ نہج البلاغہ كي ترويج كے لئے جتني بھي كوشش كي جائے كم ہے ۔
معظم لہ نے كتاب نہج البلاغہ كو شيعوں كے لئے عظيم سرمايہ بتاتے ہوئے فرمايا : نہج البلاغہ ہمارا سرمايہ اور ہماري پہچان ہے ۔ آج شيعہ نہج البلاغہ اور اميرالمومنين عليہ السلام كے نام سے پہچانے جاتے ہيں ۔
مرجع عاليقدر نے علوم و معارف اہلبيت(ع) كے عظيم سرمايہ كي طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا : شيعوں كے ہاتھوں ميں نہج البلاغہ اور صحيفہ سجاديہ جيسا عظيم علمي ذخيرہ موجود ہے ، اسے دنيا كے سامنے پہچنوانا چاہئے ليكن افسوس كہ يہ عظيم ذخيرے ابھي پس پردہ ہيں اور خود مسلمانوں كے درميان بھي نا شناختہ ہيں ۔
انھوں نے معاشرے ميں نہج البلاغہ كي ترويج پر زور ديتے ہوئے كہا : نہج البلاغہ كي ہمارے علمي ، ثقافتي اور حوزوي معاشرے ميں اچھي طرح ترويج ہوني چاہئے تاكہ سب اسے پہچانيں اور اس كتاب كي مظلوميت كا خاتمہ ہو سكے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے شيخ كليني (رہ) كے ايك بيان كي طرف اشارہ كرتے ہوئے فرمايا:اگر تمام علماء اور تمام انسان اكٹھا ہوكر نہج البلاغہ كي عظمت بيان كرنا چاہيں تو بھي اس كي عظمت و اہميت كو نہيں بيان كرسكتے۔
آپ نے فرمايا : ہم ابھي نہج البلاغہ كي اس نعمت كا شكريہ ادا نہيں كر سكے ہيں اور اس سلسلے ميں غفلت كا شكار رہے ہيں ۔ ہميں اس كي جانب مزيد توجہ كرني چاہئے اور ہمارے معاشرے اور ہماري حكومت دونوں كو اس كتاب سے سبق لينا چاہئے ۔
معظم لہ نے بشريت كو نہج البلاغہ كے فضائل كے بيان سے عاجز بتاتے ہوئے فرمايا : جو بھي نہج البلاغہ كا مطالعہ كرے ، اسے پہچاننا چاہے اسے اس كي عظمت كو ديكھ كر سخت حيراني ہوگي اور اگر ہم اسے دنيا كے سامنے پہچنوائيں تو لوگ اس كتاب كا دل كھول كر استقبال كريں گے ۔
مرجع عالم تشيع نے فرمايا : آج ہمارے دين و سياست كو نہج البلاغہ سے سبق سيكھنا چاہئے ، ہمارے معاشرے كا اخلاق نہج البلاغہ كي روش پر ہونا چاہئے ۔
اس ملاقات كے شروع ميں بين الاقوامي نہج البلاغہ فاؤنڈيشن كے چيرمين آيۃ اللہ دين پرور نے اس مركز كي كاركردگي كي رپورٹ حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي كي خدمت ميں پيش كي ۔