نماز صبح اور نماز مغرب كي تعقيب
امام صادق عليہ السلام سے روايت ہے كہ جو بھي نماز صبح اور نماز مغرب كے بعد سات مرتبہ يہ دعا پڑھے : بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ لا حَوْلَ وَ لا قُوَّةَ اِلّا بِاللهِ الْعَلِيَّ الْعَظِيمِ ، خداوند عالم ستر قسم كي بلائيں اس سے دور كر ديتا ہے ۔ جن ميں سے سب سے كمترين بلا ، ديوانگي ، برص اور ناسور ہے ، اگر وہ انسان شقي ہو تو خداوند عالم اسے سعادتمند بنا ديتا ہے ۔
اقتباس : كتاب بہار جان ھا ، تاليف آيۃ اللہ كريمي جہرمي دامت بركاتہ