معاشرے كي سعادت و خوشبختي كا واحد راستہ ولايت اميرالمومنين عليہ السلام ہے : آيۃ اللہ العظميٰ صافي
شيعوں كي پہچان غدير ہے اور ساري دنيا ہميں اسي نشاني سے پہچانتي ہے ،ذوي القربيٰ كي محبت شيعوں كا شيوہ ہے ، اميرالمومنين عليہ السلام اور ائمہ معصومين عليہم السلام كي ولايت كا عقيدہ ركھنا اجر رسالت كي ادائگي ہے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے صوبہ قم كي مذہبي انجمن غدير كے ممبران سے ملاقات كے دوران غدير ثقافت كي ترويج ميں ان كي زحمتوں كا شكريہ اور ان كي قدرداني كرتے ہوئے فرمايا : غديري ثقافت كي ترويج كے لئے جو اقدام كئے گئے ہيں خاص كر بيرون ملك جو سرگرمياں ہو رہي ہيں سب قابل قدر ہيں اور ہميں اميد ہے كہ ان سرگرميوں ميں روزافزون اضافہ ہوتا رہے گا ۔
آپ نے فرمايا: تمام شيعوں كي ذمہ داري ہے كہ غدير كي ياد تازہ كريں اور چونكہ قم ہميشہ سے شيعوں كا محور مركز رہا ہے اور يہاں پر حضرت معصومہ (س) كا روضہ ہے ، لہذا اس شہر كو ولايت و امامت كے مسئلہ ميں تمام شيعوں كے لئے نمونہ عمل ہونا چاہئے ۔
حضرت آيۃ اللہ العظميٰ صافي نے فرمايا كہ اگر كوئي دنيا كے برابر عمر پائے اور تمام زندگي اعمال صالحہ ميں گزارے ليكن ولايت اميرالمومنين (ع) سے محروم ہو تو اس كے اعمال كي كوئي قيمت نہيں ہے چونكہ اميرالمومنين عليہ السلام كي ولايت تمام اعمال كي قبوليت كي شرط ہے۔ دنيا و آخرت كي سعادت بھي اسي ولايت پر منحصر ہے لہذا اگر كوئي معاشرہ سعادتمند بننا چاہتا ہے تو اس كا واحد راستہ انھيں معصومين كي ولايت ہے ۔
معظم لہ نے فرمايا: دنيا و آخرت كے امور ميں علي عليہ السلام جيسا كوئي مقتدا اور پيشوا نہيں مل سكتا ہے ۔
آپ نے مسلمانوں كے اس اعتقاد كي جانب اشارہ كرتے ہوئے فرمايا : مسلمانوں كي نظر ميں اگر كسي كے اندر چار صفتيں( ايمان، زہد، جہاد اور علم )موجود ہوں تو اس كا رتبہ اصحاب پيغمبر(ص) سے بلند و برتر ہے اور علي عليہ السلام ان تمام صفات ميں سب سے اعليٰ منزل پر فائز تھے جس كا اعتراف غير مسلمانوں نے بھي كيا
ہے ۔
مرجع عاليقدر نے مولائے كائنات كي عظمت و بزرگي كو بيان كرتے ہوئے فرمايا : اميرالمومنين (ع) كا وجود سراپا عظمت ہے ان كي فضيلت اور بزرگي كي حدوں كو كوئي درك نہيں كر سكتا ہے وہ رسول اكرم(ص) كے بعد عالم اسلام كي پہلي شخصيت ہيں ۔
آخر سخن ميں آپ نے مولائے كائنات كو تمام صفات ميں نمونۂ عمل قرار ديتے ہوئے فرمايا: اميرالمومنين عليہ السلام كو دنيا كے سامنے پہچنوانا اسلام كي سب سے عظيم خدمت ہے اور مكتب امير المومنين عليہ السلام خيرات و بركات كا عظيم ترين مكتب ہے ۔